0

ہیڈلائن: دورہ انگلینڈ سے پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم کو بہت بڑا دھچکا





انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز وہ بھی ان کے ہوم گراؤنڈز پر ہمیشہ
سے مخالف ٹیم کے لیے مشکلات کا باعث رہی ہے. پاکستان نے مئی میں انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے, جس میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز شامل ہے۔

ٹیسٹ سیریز کے اسکواڈ کا اعلان اگلے چند روز میں متوقع ھے، مگر اس سے پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم کا فٹنس ٹیسٹ ہوا جس میں  31 سالہ مایہ ناز اسپنر یاسر شاہ خراب فٹنس کی وجہ سے شرکت نہیں کر سکے اور اسی وجہ سے انکی شرکت ٹیسٹ سیریز میں مشکوک ہے, جو پاکستان کے لیے بہت بڑا دھچکا ہے. کیونکہ اس دورے سے پہلے جب پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کے دورے پر 2016 میں گئی تھی تو یاسر شاہ کی  آسودہ خاطر پرفارمنس نے پاکستان کو چار ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 2 ٹیسٹ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا. 

سلیکشن کمیٹی متبادل کے طور پر شاداب خان یا پھر محمد نواز کو اسکواڈ میں شامل کر سکتی ہے مگر دونوں ہی نا تجربہ کار ہیں، جو کہ پاکستان ٹیم کے لیے  اس مشکل دورے میں مزید مسائل پیدا کر سکتا ہے۔
Next
This is the most recent post.
Previous
Older Post

Post a Comment

 
Top